• news

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، سامان سے محروم 

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے شاہدرہ میں ریاض کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگرسامان، بادامی باغ میں ارشد سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں زاہد سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، برکی طاہر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں ناصر سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈہ میں شفیق سے 4 لاکھ 16 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال منصور سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاو¿ن میں لقمان سے 28 ہزار روپے اور موبائل فون، مستی گیٹ کے کے علاقے میں شکیل سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے مانگا منڈی، مصطفی ٹاﺅن اور گلبرگ کے علاقوں میں سے 3 کاریں جبکہ راوی روڈ، نیو انارکلی، سمن آباد، گارڈن ٹاو¿ن، گجر پورہ، کاہنہ، لٹن روڈ اور سول لائن کے علاقوں میں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن