76 واں یوم تاسیس، تقریبات ، صدرآزاد کشمیر نے پریڈ کا معائنہ کیا ، پرچم کشائی
اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کے 76ویں یوم تاسیس پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدر آزاد کشمیر سلطان محمود نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پرچم کشائی کی جبکہ پولیس اور اسکاو¿ٹس نے سلامی بھی پیش کی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے اور تمام اہم ممالک میں بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، غزہ میں انسانوں پر بم برسائے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں بمباری ہو رہی ہے، یہ سب دیکھ کر دنیا خاموش کیوں ہے؟صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک ہوا۔وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مقصد سے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے۔ا±نہوں نے کہا کہ پاک فوج کو سلام جن کے وجہ سے ہم آزاد ہیں۔