• news

کرپشن کیس، نیب میں مونس الٰہی کے ساتھی طاہر رضوی، علی رضا طلب 

گوجرانوالہ (فرحان میر سے) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی کے خلاف کرپشن اور ترقیاتی کاموں میں کک بیک کیس میں ان کے ساتھی محمد طاہر رضوی اور علی رضا کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا گیا۔ نیب لاہور نے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد طاہر رضوی اور لاہور کے رہائشی علی رضا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے طاہر رضوی اور علی رضا کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن پر تحقیات کیں اور انہیں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے گجرات اور دیگر شہروں میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور کک بیک کے سکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔ دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ طاہر رضوی اور علی رضا نامی افراد چوہدری مونس الہی کے قریبی ساتھی ہیں جن کے اکاﺅنٹس میں سابق دور حکومت کے دوران 20 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن