• news

مشرق وسطیٰ میں بحران کے ذمہ دار اسرائیل‘ امریکہ: ساجد میر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے غزہ میں امدادی سامان پہنچا دیا۔ مشرق وسطیٰ میں بحران کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ ہے۔ اس امر کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پرفیسر ساجد میر نے غزہ میں امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر مشرق وسطی کے جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی جارحیت ہے۔امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے جھڑپوں میں "وقفہ دینے" کا مطالبہ کرنے والی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر کے انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا۔عالمی برادری کو امریکہ کے اقدامات پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس خطرناک اور احمقانہ اقدام کی بھرپور مذمت اور اسے مسترد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے ہمارے کارکن مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن