زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزارت داخلہ نے سابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے انٹرپول سیکرٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔