• news

ڈالر 50 پیسے مہنگا، سونے کی قیمت 750 روپے تولہ کم ہو گئی 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر45 پیسے کے اضافے سے 279.43 روپے سے بڑھ کر 279.88روپے پرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 281.50روپے سے بڑھ کر 282روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر 300روپے سے گھٹ کر 298روپے ہو گئی۔ اسی طرح 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر 345روپے سے کم ہو کر 343روپے پر آ گئی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 750روپے سستا ہو گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2لاکھ 8ہزار 450روپے کا ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 643روپے کی کمی سے 1لاکھ 78ہزار 712روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن