لاہور ہائیکورٹ: فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے دائر درخواست مسترد
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد پیر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ بچوں کی ماں کے تمام اثاثہ جات ڈیکلیئر ہیں۔ تمام جائیدادیں قانون کے مطابق ہیں، بچوں کا انگلینڈ میں ایڈمشن ہوچکا ہے تعلیم کے سلسلے میں وہاں جانا چاہتے ہیں۔