• news

اندھے قتل کا ڈراپ سین، باپ کے قاتل سوتیلا بیٹاساتھی سمیت گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)3روز قبل نامعلوم افراد نے رائیونڈ سٹی کے علاقے میں فائرنگ کر کے خاور علی شاہ نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ رائیونڈ سٹی انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم دانش اور اس کے ساتھی تنویر ڈوگر کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاور علی شاہ مستریوں کا کام کرتا تھا اور اس نے 3 شادیاں کر رکھی تھی اور وہ اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کا مقتول کے سوتیلے بیٹے دانش کو رنج تھا۔

ای پیپر-دی نیشن