تاوان وصول کرنےوالے انچارج انویسٹی گیشن ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور(نامہ نگار) انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نیو انارکلی سب انسپکٹر اشتیاق انورنے ساتھی اہل کاروں کے ساتھ مل کرشہری احمد نواز سندھو کواغواءکیا اور اعلیٰ افسران کا نام استعمال کرتے ہوئے اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی۔ بعدازاں احمد نواز سندھو کے والد اسلم سندھو سے 6 لاکھ تاوان لے کر رہا کردیا گیا۔ اسلم سندھو کے پولیس افسران کو آگاہ کرنے پر اشتیاق انور کو ساتھی اہلکاروں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا ۔