• news

آئی جی کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری لگائی۔جس میں آئی جی پنجاب نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا۔ناقص تفتیش اور شہریوں کی درخواستوں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ناقابل قبول ہے۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے پنجاب پولیس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور حکومت پنجاب نے پنجاب پولیس کو پٹرول خریداری کیلئے 35 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہاکہ محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز پنجاب کے تمام پولیس اضلاع کو آن لائن جاری ہوچکے ہیں۔آئی جی نے کہا شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنےوالے افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔جن کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔پنجاب پولیس ایسے بہادر جانبازوں کی امین فورس ہے جس میں باپ کے ساتھ ساتھ بیٹے بھی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کیلئے امرہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن