• news

 غزہ پر اسرائیل کے مظالم قابل مذمت ہیں:امیر العظیم 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے منصورہ ڈگری کالج لاہور میں سیرت النبی کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کے مظالم قابل مذمت اور مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اس سے زیادہ قابل مذمت ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، لیکن کوئی گرفت کرنے والا نہیں۔ اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک اس دہشت گرد اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن