• news

 روزگار کی افزائش کےلئے سمیڈا کے تعاون کی ضرورت ہے:عبدالرشید سولنگی

لاہور (کامرس رپورٹر)وزارت صنعت سندھ کے سیکرٹری عبدالرشید سولنگی اور سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ثروت فہیم نے گزشتہ روز صوبہ سندھ میں ایس ایم ایز کی ترقی پر بات چیت کے لئے سمال اینڈ میڈیم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر عاصم جاوید ہاشمی نے بھی شرکت کی جبکہ سمیڈا کے ماہرین کی ٹیم نے جنرل منیجر سنٹرل سپورٹ سقراط امان رانا کی قیادت میں سندھ میں ایس ایم ایز کے فروغ کےلئے تجاویز پیش کیں۔ سیکرٹری صنعت سندھ عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ سمیڈا کے تحت صوبہ سندھ میں پہلے بھی متعدد منصوبے جاری ہیں لیکن صوبے میں غربت میں کمی اور روزگار کی افزائش کے لئے ہمیں سمیڈا کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سمیڈا کی طرف سے سندھ میں ایس ایم ای فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کے سلسلے میں وزارت صنعت بھرپور تعاون کرے۔

ای پیپر-دی نیشن