غزہ پر اسرائیلی بمباری ‘جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے:عمیر کمبوہ
فیروزوالہ (نامہ نگار) جماعت اسلامی پی پی 138 کوٹ عبدالمالک کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوام عالم، عالمی برادری اور اسلامی حقوق کی تنظیموں کے بنائے گئے جنگی قوانین کی کھلے عام دھجیاں اڑا رہا ہے موجودہ صورتحال میں غزہ اور فلسطین پر وحشیانہ بمباری پر اسرائیلی فوج اور انکی قوم کو جنگی مجرم قرار دیا جائے اسرائیل کی خودسری اب تمام حدود کر اس کر چکی ہے پانی اب سر سے بلند ہو چکا ہے اگر عالمی امن کے ٹھیکیداروں اور تنظیموں نے خاموشی کا روزہ نہ توڑا تو پھر اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہوگا عمیر مشتاق نے کہاکہ نیو کلیئر کی طاقت رکھنے والے ممالک تماشہ نہ دیکھیں اسرائیل کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر کفر کے اس بت کو پاش پاش کردیں ۔