ہائیکورٹ:گھریلو ملازمہ بازیابی کیس 8 سالہ نور فاطمہ کو والد کےساتھ بھجوا دیا
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے گھریلو ملازمہ بازیابی کیس میں8 سالہ نور فاطمہ کو والد کے ساتھ بھجوا دیا۔درخواست گزار کے وکیل حافظ اسرار الحق نے موقف اپنایا کہ بچی کا والد ایک نجی ہوٹل پر ملازمت کرتا ہے۔ہوٹل والوں نے بچی کو 4 ماہ سے اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔