• news

نگران پنجاب حکومت نے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کےلئے اجلاس 30اکتوبر کو طلب کر لیا 

لاہور ( این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کے لئے اجلاس 30اکتوبر پیر کو صبح 10بجے طلب کر لیا ۔ اجلاس میں آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ نئے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اخراجات اور ضروریات کے لئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق200 ارب روپے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے تجاویز زیر غور آئیں گی۔ اخراجات کم کرنے کے لئے اقدام بھی بجٹ میں تجویز کئے گئے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری فنانس نے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ 31اکتوبر تک محکمے فنڈز جاری کر سکیں گے۔ سیکرٹری فنانس کے مراسلے کے مطابق چیک ، پنشن ، تنخواہیں اور یوٹیلیٹی بلز 31اکتوبر تک ادا ہو سکیں گے۔ 31اکتوبر کے بعد فنڈز پنجاب حکومت کے اکاﺅنٹس میں منجمد کر لئے جائیں گے۔سیکرٹری فنانس نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن