• news

پیرا ایشین گیمز ڈسکس تھرو پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرا ایشین گیمز میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔چین کے شہر ہانگزو میں جاری پیرا ایشین گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔حیدر علی نے 51.53 میٹر ڈسکس پھینکی۔ حیدر علی ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کےلئے سونے کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ایک بار پھر ملکی پرچم بلند کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ پانچ دہائیوں سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کر رہا ہے۔واپڈا کھلاڑی نہ صرف ملکی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن