ملکی مسائل کا حل صرف عام انتخابات میں ہے، مراد علی شاہ
اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف عام انتخابات میں ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ آتے ہی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو جائے گی، حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے، کل اپیلوں کاوقت ختم ہو جائے گا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت صرف 2 سے3 ماہ کی ہوتی ہے لمبی ہونے سے مسلئہ ہوجاتا ہے، آئین وقانون کے مطابق نگران حکومت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتی جو آنے والی حکومت جاری نہ رکھ سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوری آباد سے سستی بجلی سندھ حکومت عوام کو دے رہی ہے۔