• news

آل پاکستان مسلم لیگ نے رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آئینی و قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کیا، آئی پی پی اور جہانگیر ترین کو نوازنے کیلئے انتخابی نشان واپس لیا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے تنازعات پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔اے پی ایم ایل کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن بحال اور ہمارا انتخابی نشان عقاب ہمیں واپس کیا جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ا?ئی پی پی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان ’عقاب‘ الاٹ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن