پنجاب، شمسی توانائی پر 600 میگا واٹ منصوبے کیلئے دبئی میں روڈ شو
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں شمسی توانائی پر 600 میگا واٹ منصوبے کیلئے دبئی میں روڈ شوکا انعقاد کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے روڈ شو سے ورچوئل خطاب میں کہا روڈ شو میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ پاکستان میں توانائی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ توانائی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھایا جا رہا ہے۔ گردشی قرض میں کمی ڈسکوز کی مینجمنٹ آ¶ٹ سروس کرنے پر کام جاری ہے۔ کوٹ ادو کے مقام پر 600 میگا واٹ کا شمسی توانائی پر بجلی منصوبہ لگائیں گے۔