قتل کیس: پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو قتل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو قتل کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کو پیش کیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے محمود جان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔