پاکستان جمہوریہ کوریا کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ‘مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے جمہوریہ کوریا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جمعرات کو جمہوریہ کوریا کے سفارت خانہ کی جانب سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریہ کوریا نے اپنی دور اندیش اور پرعزم قیادت کی بدولت اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں ترقی کے اہداف حاصل کئے۔