• news

سانگلہ ہل میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،3 فرار

 فیصل آباد ننکانہ صاحب سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) 2تھانوں صدر سانگلہ ہل اور ساہیانوالہ فیصل آبادکی پولیس نے خطر ناک بین الاضلاعی ڈاکوﺅں کے ٹھکانہ پر ریڈکیا۔ ڈاکوﺅں نے پولیس پارٹی پر اندھا دند فائرنگ کر دی۔ پولیس اور ڈاکوں کے مابین آدھا گھنٹہ تک مقابلہ جاری رہا،3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور 3فصلوں کی اوٹ میں فرار ہو گئے۔ ملزمان نے تھانہ ساہیانوالا کے کانسٹیبل مجاہد کو دوران ناکہ ڈیوٹی فائر مار کر زخمی کیا اور فرار ہو گئے تھے۔ تھانہ ساہیانوالا کی پولیس ایس ایچ او محمد وسیم کی قیادت میں ملزمان کی تلاش میں تعاقب کرتے ہوئے مقامی تھانہ صدر کی حدود میںپہنچی اور مقامی پولیس سے مدد طلب کی، اسی دوران مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ملزمان نے منڈی مڑھ بلوچاں کے قریب دربار بابا مالن شاہ سے ملحقہ ایک ویران کمرے میں پناہ لے رکھی ہے۔ پولیس ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ حفاظت خود اختیاری میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ ملزمان کی طرف سے آٹومیٹک اسلحہ کا شدید اندھا دھند استعمال کیا گیا، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران انچارج تھانہ صدر مجاہد ملہی ہمراہ ایلیٹ ٹیمز اور دیگر نفری موقع پر پہنچے۔ ہلاک اور تین فرار ہو گئے، ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت شہباز عرف نیلا، نوید اور وسیم کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے جو بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو تھے۔ ملزمان ضلع ننکانہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی اور رابری کی وارداتیں کرتے تھے، ہلاک ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی میں چھینا ہوا موٹر سائیکل اسلحہ اور چلیدہ خول برآمد کر لئے گئے، فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں،مقامی تھانہ صدر کی پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر محمد وسیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن