• news

فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ ماموں کانجن میں 2 خواتین‘ بچی سے زیادتی

فیصل آباد‘ اوکاڑہ‘ ماموں کانجن (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) اوباش ملزمان نے دوشیزہ اور بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ گڑھ کے علاقہ 542 گ ب میں دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اظہر کی جواں سال بیٹی کو ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ تھانہ روشن والا کے علاقہ 247 ر ب میں ملزم سلیم نے گیارہ سالہ سلامت علی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن