ڈالر انٹر بنک ریٹ 21 پیسے بڑھ گیا، سونا 2900 روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بنک میں ڈالر21 پیسے بڑھ گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279.88روپے سے بڑھ کر 280.09روپے پر پہنچ گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 282روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 298روپے پر مستحکم، برطانوی پونڈ کی قدر1روپے کی کمی سے 344روپے رہ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 20پیسے بڑھ کر 75.20روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 79روپے برقرار رہی۔ دوسری طرف صرافہ مارکیٹ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 2لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دس گرام سونے کی قیمت 2486 روپے بڑھ کر 1لاکھ 81 ہزار 198 روپے پر پہنچ گئی۔