9 مئی واقعات‘ فیصل آباد پولیس کو شاہ محمود سے تفتیش کی اجازت مل گئی
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد پولیس کو شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے واقعات کی تفتیش کی اجازت مل گئی۔ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے جج نے دی۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کو شاہ محمود قریشی سے تفتیش کے احکامات موصول ہو گئے۔ تھانہ سول لائن فیصل آباد نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مانگی تھی۔