ایف بی آر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کر دئیے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاو¿نٹس غیر منجمد کر دئیے۔ایف بی آر نے یوٹیلیٹی سٹورز کے 25 اکاو¿نٹس غیر منجمد کئے ہیں، ایف بی آر نے کمرشل بینکوں کو یوٹیلیٹی سٹورز کے بینک اکاو¿نٹس فعال کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔خط میں ایف بی ار کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 اکتوبر 2023ءکے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔