• news

مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اصلاحی تنظیم مجلس صیان المسلمین کا اجلاس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں اصلاحی تنظیم ”مجلس صیان المسلمین“کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر و جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت ہوا جس میں مجلس صیان المسلمین پاکستان کے نگران اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،خلیل اشرف خان شیروانی،مولانا یاسر نور اورمولانا افضال خان منچن آبادی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس صیان المسلمین پاکستان کی اصلاحی،دینی و تبلیغی خدمات کاجائزہ لیتے ہو ئے فیصلہ کیا کہ حسب سابق جامعہ اشرفیہ لاہور میں مجلس صیان المسلمین پاکستان کا سالانہ اجتماع5 نومبر بروز اتوار بعدنماز عصر تانمازعشاءہوگا۔ اجتماع سے حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولاناسیف الرحمن مہند،مولانا حکیم شاہ محمد مظہرمیاں،مفتی سید عبدالقدوس ترمذی دیگر نامور علماءشرکت و خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن