دنیا کی زندگی کو دینی اصولوں کے تحت لایا جائے تو زندگی آسان :عبدالقدیر اعوان شیخ
لاہور(نیوز رپورٹر) دنیا کی زندگی کو دینی اصولوں کے تحت لایا جائے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے۔نکاح اور طلاق کی انسانی معاشرے میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔ 2افراد،2 خاندان بلکہ معاشرے پراس کے اثرات پڑتے ہیں۔ نکاح بھی اللہ کے نام پر اختیار کیا جائے اور اللہ کریم کی حدودو قیود کے مطابق زندگی گزاری جائے تبھی کامیاب زندگی بسر ہو گی۔ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ نے خطاب میںکہا کہ میاں اور بیوی دونوں کی حیثیت اللہ کریم نے مقرر فرمائی ہے۔دینی احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر کوئی اپنے مقام پر رہتا ہے۔ نکاح اور طلاق کے معاملات میں ہم نے اپنی طرف سے اس میں بہت کچھ داخل کر لیا ہے جس سے میاں بیوی اور خاندانوں میں تلخیاں پیدا ہوتی ہیں۔