روس نے افغان ریلوے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی
کابل (خصوصی رپورٹ) روس نے افغانستان میں ریلوے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور کہا ہے وہ اگلے سال “روس افغانستان دوستی” کے نام سے کانفرنس کرنا چاہتا ہے۔روس کے صدر کے مشیر اور داغستان کے سابق رہنما رمضان عبداللطیفوف نے کہا روس افغان ٹرانس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے جو وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے ملاتا ہے۔جناب عبداللطیف نے یہ بات افغانستان ریلوے انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل ملا بخت الرحمن شرافت کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔