• news

 شہر میں لہور لہور اے فیسٹیول حکمرانوں کی بے حسی کا ثبوت:ضیاءالدین انصاری 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی معصوم بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منصورہ میں احتجاجی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی سمیت رہنما¶ں اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خواتین اور بچوں نے پلے کارڈ اٹھا کر فلسطینی بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب میں پاکستان اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے فلسطین کی فوری مدد کیلئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضیاءالدین انصاری نے شرکاءاحتجاج سے کہا لہور لہور اے فیسٹیول کا انعقاد حکمرانوں کی بے حسی کا کھلا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن