• news

 لاہور کی آبادی کے تناسب سے مزید تھانے وقت کی ضرورت:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔نئے تھانوں کی تعمیر،کرائے پر نئی بلڈنگوں، فنڈز کی تقسیم، سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی تعمیر ومرمت،پولیس سٹیشنز کو کرایہ کی بلڈنگ میں شفٹ کرنے اور تھانوں میں نئی بھرتیوں کاجائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی کے تناسب سے مزید تھانے وقت کی ضرورت ہیں تاہم ا یس ایس پیز خود ذاتی طور پر نئی عمارات کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں۔

ای پیپر-دی نیشن