ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے: مکی آرتھر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے۔جنوبی افریقہ کیخلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی، یہاں 300 رنز ہونا تھا۔ باﺅلنگ بہتر کی مگر بیٹنگ رنز نہ کر پائی، ہم نے ٹورنامنٹ کی بہترین باﺅلنگ کی۔ کوشش سب کر رہے مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی، ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پارہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے۔ افغانستان کےخلاف ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے، جس انداز میں باﺅلرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے۔کوشش کریں گے کہ بقیہ 3 میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں، ہم نے آخری اوورز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی۔ آخری 5 اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے، اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا، ہم نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا۔ بابر اعظم یا انضمام الحق یا کسی پر بھی الزام دینا ٹھیک نہیں ہوگا، جانتا ہوں کہ پلیئرز اور سٹاف نے پوری کوشش کی۔