• news

انڈر19کرکٹ ‘پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا دیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے خلاف انڈر 19 ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے فتح اپنے نام کرلی۔ سری لنکا نے 289 رنز بنائے، روساندا گاماگے نے 110 رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان نے ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔شائمل حسین نے 105 گیندوں پر 150 رنز کی باری کھیلی جبکہ محمد ریاض اللہ نے 48 اور عرفات منہاس نے 34 رنز بنائے۔پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دوایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن