وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا۔، شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 8 ہوگئی۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں، کمیٹی اراکین میں تجارت، قانون، توانائی اور مواصلات کے وزراء شامل ہیں۔