• news

اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ، حملے جنگی جرائم: پاکستان

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔ اسرائیلی فورسز کے نہتے شہریوں پر حملے جنگی جرائم ہیں۔ فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا۔ اسرائیلی فورسز فلسطینی شہریوں پر حملے کر رہی ہیں۔ فلسطینی بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ او آئی سی اور عرب ممالک کا مطالبہ ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری بند کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن