اسرائیل کو قانون سے بالاتر نہیں رہنا چاہیے،اردنی وزیرخارجہ
عمان(این این آئی)اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو قانون سے بالاتر نہیں رہنا چاہیے،ہم غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں اردنی وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا کہ اجتماعی سزا اپنا دفاع نہیں بلکہ ایک جنگی جرم ہے۔ دوہرے معیار کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کو قانون سے بالاتر نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔