• news

سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل کی درخواست سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ راج علی واحد نے عدالت کو بتایا کہ حکام نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر جیل ٹرائل کے لیے اعلی حکام کو خط لکھا ہے۔جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے ابھی تک جیل ٹرائل کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کے وکیل سے کہا کہ آپ احکامات سے قبل ہی عدالت آ گئے۔ عدالتِ عالیہ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ محض خط کی بنیاد پر کیسے حکم نامہ جاری کر سکتے ہیں؟

ای پیپر-دی نیشن