میکسیکو: سمندری طوفان سے تباہی، 27افراد ہلاک، 4لاپتہ ہوگئے
میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز)طاقتور سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان اوٹس کا شمار طاقتور ترین سمندری طوفانوں میں کیا جارہا ہے اور اس دوران ہواو¿ں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔بتایا جارہا ہے کہ تیز ہواو¿ں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں اور ہوٹلز کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ سیلاب کی وجہ س سڑکیں بہنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور بہت سے اسپتالوں سے مریضوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق دریا بپھرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتا ہیں اور مختلف واقعات میں اب تک کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میکسیکو کے صدر نے بتایا کیا سمندری طوفان اوٹس چند ہی گھنٹوں میں بننے والا طوفان تھا اور اس طوفان کو 5 ویں نمبر کا خطرناک طوفان سمجھا گیا جس نے اکاپولکو میں تباہی مچائی۔