بھارتی ریاست آسام میں دوسری شادی کیلئے حکومت سے اجازت لازمی قرار
گوہاٹی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کی موجودگی میں اگر مذہب دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے تب بھی حکومت سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام نے سرکاری ملازمین کی دوسری شادی کو حکومت کی پیشگی اجازت سے مشروط کر دیا۔ چاہے مذہب یا پرسنل لاءدوسری شادی کی اجازت بھی دیتا ہو‘ سرکاری ملازمین پر پہلی بیوی کی موجودگی میں بغیر حکومتی اجازت کے دوسری شادی پر پابندی کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے بتایا کہ ایسے کئی معاملات دیکھے ہیں جہاں ملازمین کی موت کے بعد دونوں بیویاں شوہر کی پنشن کیلئے لڑتی ہیں اور حکومت تذبذب کا شکار ہوجاتی ہے۔