عدلیہ مخالف تقاریر کا الزام ، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے الزام میں نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018ئ سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔ یہ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی، جس میں نوازشریف کے خلاف 2018ءکے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔