• news

رواں سال کا آخری چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ رات رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن لگا۔ ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق پاکستان میں بھی جزوی طور پر چاند گرہن دیکھا گیا۔ کراچی میں چاند گرہن کا دورانیہ چار گھنٹے 25 منٹ کا تھا۔ رات ایک بج کر 14 منٹ پر جزوی چاند گرہن عروج پر تھا۔ چاند کے 6 فیصد حصے کو گرہن لگا، رات تین بجکر 26 منٹ پر چاند گرہن کا اختتام ہوا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 02 منٹ پر ہوا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیا‘ یورپ‘ امریکہ ‘ آسٹریلیا‘ افریقہ اور اٹلانٹک میں دیکھا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن