ورلڈکپ: سنسنی خیز مقابلہ ‘آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو 5 رنز سے شکست دےدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنزسے شکست دےدی۔نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو ہر ادیا ۔ دھرمشالہ کے ہماچل پردیش سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر383 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنزبناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ٹریوس ہیڈ 109 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ڈیوڈ وارنر 81، مچل مارش 36، سٹیون سمتھ اور مارنوس لابوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔جوش انگلس نے 38 رنز کی اننگز کھیلی،کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچل سٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین ، مچل سینٹنر نے 2 اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ریچن رویندرا نے 116رنز کی اننگز کھیلی ۔ ڈیرل مچل 54اور جیمز نیشم 58رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ایڈم زمپا نے تین ‘جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنز نے دو ‘دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈ ز کی ٹیم 229رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ کپتان سکاٹ ایڈورڈز68‘ویسلے باریسی41‘سبرانڈ35‘لوگن وین بیک23رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شریف السلام ‘تسکین احمد‘مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم42.2اوورز میں142رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ مہدی حسن میراز35‘لٹن داس تین ‘تنزید حسن پندرہ ‘نجم الحسن شنتو نو ‘کپتان شکیب الحسن پانچ ‘مشفیق الرحیم ایک‘مستفیض الرحمان بیس ‘تسکین احمد گیارہ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ مین آف دی میچ پاﺅل وین میکرین نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔