• news

تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی، مما اٹھو بتا¶ زندہ ہو، فلسطینی بچی کی ویڈیو وائرل 

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی بچی کی ایک ویڈیو فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکا¶نٹ پر شیئر کی ہے، جس نے صارفین کو دہلا کر رکھ دیا ہے جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہسپتال میں ایک خاتون کے جسد خاکی کو سٹریچر پر لے جایا جا رہا ہے جبکہ اس دوران ایک بچی بھی سٹریچر کے ساتھ چلتے ہوئے مسلسل روتی نظر آ رہی ہے۔ بچی بار بار پکارتی ہے کہ مما اٹھو، مما اٹھو، مما اٹھ کر مجھے بتاﺅ کہ تم زندہ ہو، میں تہمارے بغیر نہیں رہ سکتی۔ مگر دوسرے جہاں میں جانے والی ماں دنیا سے آزاد ہو کر اپنے رب کے حضور پہنچ چکی ہے۔ اس دردناک ویڈیو میں سٹریچر کے ساتھ چلتے ہوئے رضا کار بھی روتے نظر آ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن