کینیڈین حکومت نے بتایا بھارت مجھے بھی قتل کرنا چاہتا: ساتھی ہردیپ گرمیت سنگھ
اوٹاوہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں قتل کئے گئے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قریبی ساتھی گرمیت سنگھ طور نے اہم انکشافات کر دیئے۔ برٹش کولمبیا سرے کے سیکرٹری گرمیت سنگھ طور نے نجی چینل کو بتایا کہ کینیڈین حکومت نے خبردار کیا کہ بھارت مجھے بھی قتل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کا خیال تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد خالصتان کی تحریک دم توڑ جائے گی۔ جس دن ہردیپ پر فائرنگ ہوئی ساتھ تھا ان کی فیملی کو انصاف دلانا چاہتا ہوں۔ کینیڈین وزیراعظم نے بھی واضح کر دیا نجر کے قتل میں انڈیا ملوث ہے۔ اگست میں پولیس نے خبر دار کیا مجھے بھارت سے خطرہ ہے۔