• news

اے اﷲ یہاںکوئی نہیں بچا‘ بس تو ہے: غزہ کی مسجد سے اعلان نے دل دہلا دیئے

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل نے گزشتہ شب غزہ پر اب تک کا سب سے بدترین حملہ کیا اور ایسے میں غزہ کی مسجد کے سپیکر سے گونجتی آواز نے درد دل رکھنے والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ گزشتہ شب اسرائیل نے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اب غزہ کا دنیا بھر سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ اس اسرائیلی حملے کو اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ شب غزہ میں ایک طرف موت کا سناٹا اور دوسری طرف مسجد کے سپیکر سے گونجتی یہ آواز سے درد دل رکھنے والے دہل کر رہ گئے۔ مسجد کے سپیکر سے اعلان کیا گیا کہ اے اللہ، اے اللہ یہاں کوئی نہیں بچا بس ت±و ہے۔ اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے بعد غزہ کی مسجد سے مسلمانوں کے نام پیغام دیا گیا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بھرپور طاقت استعمال کر رہا ہے لیکن ہم اللہ کی قدرت کو ان پر غالب سمجھتے ہیں۔ مسجد سے اعلان کیا گیاکہ یہاں مواصلاتی رابطے منقطع کیے جا چکے، غزہ کے مکین اہل اسلام کی دعاو¿ں کے طالب ہیں، ہماری اپیل ہے کہ مظلوموں کی فتح کیلئے خدا سے دعا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن