بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ناکام، 5 بے گناہ پاکستانی دہشت گرد قرار دیکر شہید
اسلام آباد (نیٹ نیوز) فیک انکاو¿نٹرز کی سپیشلسٹ بھارتی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔ اور بھونڈی سازش بے نقاب، ہزیمت اور رسوائی بھارتی فوج کا مقدر بن چکی ہے ، وادی نیلم کی گریس ویلی ساو¿ناڑ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے اور واپس نہیں آئے۔ گمشدہ افراد میں محمد فیض ولد منگٹا، شیر افضل ولد نور عالم، صدیق ولد طواسین ، غلام رسول ولد خان ولی عمر 33 سال اور سرفراز ولد حافظ اللہ شامل ہیں۔ متاثرہ گھر والوں نے گمشدگی کی رپورٹ مقامی پولیس کو درج کروا دی، دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس اور بھارتی اخباروں نے جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ پانچ نام نہاد دہشتگردوں کو پکڑنے کا ڈھونگ رچانا شروع کر دیا ، کچھ دیر بعد ہندوستانی اخباروں اور بھارتی سوشل میڈیا اکاو¿نٹس نے ان پانچ افراد کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔ خدشہ ہے بھارتی قابض افواج نے ان جوانوں کو جو غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے کو شاید مار دیا ہے۔ بھارتی فوج اور جنونی میڈیا معصوم لوگوں کو دہشتگردی سے جوڑ کر دراندازی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگانا شروع ہو گیا ہے۔ کینیڈا، قطر، انگلینڈ اور دنیا میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان پوری دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق مودی سرکار سیاسی فائدے اور جگ ہنسائی کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ یاد رہے ایک روز قبل قطر نے 8 بھارتی نیوی افسروں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، اِسی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ہندوستانی فوج نے ظفر وال سیکٹر میں فائرنگ کر کے سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ اِس سے پہلے بھی انڈین انٹیلیجنس ایجنسیز کینیڈا اور انگلینڈ میں سکھوں کو قتل کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں جس سے ہندوستان پوری دنیا میں بدنام ہو چکا ہے۔ جعلی مقابلوں کی ماہر بھارتی فوج کا وادی نیلم میں 5 دہشتگردوں کو پکڑنے کا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ وادی نیلم کی گریس ویلی کے 5 نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے تھے۔ کچھ دیر بعد بھارتی میڈیا اور را سے جڑے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس نے 5 نام نہاد دہشتگردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔ خدشہ ہے کہ بھارتی قابض افواج نے غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے 5 نوجوانوں کو مار دیا ہے۔