21اکتوبر کے جذبے سے الیکشن میں اترینگے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا پہلی ترجیح: شہباز شریف
لاہور+اسلام آباد+نوشہرہ ورکاں (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) شہباز شریف سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کے جلسے اور نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک پیش کی۔ صادق سنجرانی نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کی ریاستی خدمات کو بھی سراہا، شہباز شریف نے چیئرمین سینٹ کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہارکیا۔ شہباز شریف سے پارٹی رہنما¶ں انجینئر امیر مقام اور حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے بھی ملاقات کی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کے استقبال کے لئے پارٹی رہنما¶ں کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور رہنماو¿ں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے۔ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔