برطانیہ میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں آج سے سمر ٹائم ختم اور ونٹر ٹائم شروع ہو جائے گا اور آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اب برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائے گا۔