• news

قصور‘شرقپور شریف میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ دورانیہ 14گھنٹے سے تجاوز کرگیا

قصور‘شرقپور شریف (نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار)قصور اور شرقپور شریف میں‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو دورانیہ چودہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا، اعلی' حکام سے نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے علاقہ بسٹی ونیکاں، کوٹمراد خان، سہاری روڈ، روھی نالہ سمیت درجنوں علاقوں میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شوز انڈسٹری کی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہےشرقپورشریف اہل علاقہ بجلی کی بندش کی وجہ سے سراپا احتجاج۔ علاقے کے لوگ خوف وہراس میں مبتلاجبکہ مسلسل بجلی کی بندش کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو مشکلات کا سامنا‘صبح کے اوقات میں بچوں کو سکول تیار ہو کر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے التجا ہے کہ فوری نوٹس لے کر علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن