• news

نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کےساتھ ڈیل کھل کر سامنے آگئی ہے : اعتزاز احسن

لاہور(نامہ نگار)معروف قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ ڈیل کھل کر سامنے آگئی ہے،اب تو کسی کو شک نہیں رہنا چاہیئے۔یہی چیز میں کہتا ہوں، نواز شریف جونہی موقع ملا، اس نے سب کو زیرو کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ گارڈن ٹاو¿ن میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نواز شریف خود وزیراعظم بھی بننا چاہ رہے تھے،تو بن جائیں۔ ملک میں نظام تو ہے ہی نہیں،آئین کہتا ہے کہ اقتدار کا تعلق اللہ سے ہے،جو منتخب لوگوں کے ذریعے تشکیل پاتا ہے۔جب منتخب لوگ ہی نہیں تو نظام کیسا ؟۔

ای پیپر-دی نیشن